انہوں نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹے میں صیہونی حکومت نے لبنان کے مختلف علاقوں پر 120 بار(النبطیہ میں 61 بار، جنوب میں 41 بار، بیروت میں 12 بار اور بعلبیک میں 6 ) حملے کیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 30 شہری شہید اور 183 دیگر زخمی ہوئے، اس طرح شہداء کی تعداد 2897 اور زخمیوں کی تعداد 13150 ہوگئی۔
لبنان کے وزیر ماحولیات اور ہنگامی کمیٹی کے سربراہ نے مزید کہا کہ اب تک بے گھر افراد کی رہائش کے لیے 1,132 مراکز قائم کیے گئے ہیں اور 945 رہائش مراکز کی گنجائش مکمل ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ 43 ہزار 802 خاندانوں کے 188 ہزار 298 بے گھر افراد کو عارضی رہائش گاہیں فراہم کردی گئي ہیں لیکن بے گھر ہونے والوں کی تعداد اس تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔
آپ کا تبصرہ